منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں بجلی چوری کا نیا ریکارڈ، آڈٹ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

datetime 28  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملک بھر میں 2 سال کے دوران 5 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی چوری کے بڑھتے ہوئے رجحان نے قومی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور ایک تازہ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ 2 مالی سالوں کے دوران مجموعی طور پر 5 ارب 78 کروڑ روپے کی بجلی چوری کی گئی۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق پشاور، حیدرآباد اور لاہور ریجن بجلی چوری میں سب سے آگے رہے، اسلام آباد میں بھی 7 کروڑ 46 لاکھ روپے کی بجلی چوری ہوئی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں محکمانہ اور قانونی کارروائی میں ناکام رہیں۔

بجلی چوری کرنے والے دیگر شہروں میں فیصل آباد میں 56 کروڑ اور ملتان میں 16 کروڑ 20 لاکھ کی بجلی چوری ہوئی، کوئٹہ ریجن میں 12 کروڑ 86 لاکھ روپے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 7 کروڑ 46 لاکھ روپے کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سال 2022-23 اور 2023-24 کے دوران 2 لاکھ 62 ہزار 740 صارفین نے 9 ریجنز میں ڈائریکٹ کنکشن، کنڈے، میٹر ٹیمپرنگ اور جعلی میٹرز کے ذریعے بجلی چوری کی۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ پشاور الیکٹرک کمپنی میں ایک ارب 84 کروڑ روپے کی بجلی چوری کی گئی، حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ایک ارب 61 کروڑ کی بجلی چوری ہوئی جبکہ لاہور الیکٹرک کمپنی میں 2 سال میں ایک ارب 35 کروڑ کی بجلی چوری کی گئی۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں محکمانہ اور قانونی کارروائی میں ناکام رہیں، کمپنیوں نے چوری میں ملوث افراد سے واجبات کی وصولی کی یقین دہانی کرادی۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…