ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

اگرگاڑی پانی میں ڈوب رہی ہو تو جان بچانے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟

datetime 25  جولائی  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دریاؤں، نالوں اور برساتی پانی کی وجہ سے آنے والی طغیانی کے دوران گاڑیوں کے بہاؤ میں آ جانے کے واقعات پیش آ سکتے ہیں، جن میں بروقت اور درست اقدام انسانی جان بچانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عوام کو اس حوالے سے مفید احتیاطی تدابیر جاری کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اکثر افراد ایسی صورتحال میں سب سے پہلی غلطی یہ کرتے ہیں کہ گاڑی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرتے ہیں، جو نہ صرف مشکل ہوتا ہے بلکہ خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

گاڑی کے باہر پانی کا دباؤ اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ دروازہ کھولنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔ اگر دروازہ کسی صورت کھل بھی جائے تو پانی کی بڑی مقدار تیزی سے اندر داخل ہو جاتی ہے، جس سے گاڑی فوراً ڈوب سکتی ہے۔اس کے بجائے ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ اگر آپ گاڑی میں موجود ہوں تو فوری طور پر اپنی طرف کا شیشہ نیچے کریں اور جلد از جلد باہر نکلنے کی کوشش کریں۔ اگر بجلی فیل ہو جانے کی وجہ سے شیشہ نیچے نہ آ رہا ہو تو گاڑی کی سیٹ کا ہیڈ ریسٹ نکال کر اس کی دھات والی نوک سے پچھلا شیشہ توڑیں، کیونکہ پچھلا حصہ قدرے دیر سے پانی میں ڈوبتا ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق چونکہ گاڑی کا اگلا حصہ، جہاں انجن ہوتا ہے، نسبتاً بھاری ہوتا ہے اس لیے وہ سب سے پہلے پانی میں ڈوبتا ہے۔ اس دوران گاڑی کا پچھلا حصہ کچھ وقت سطحِ آب پر باقی رہتا ہے، یہی وہ قیمتی لمحے ہوتے ہیں جن میں فوری ردعمل آپ کی جان بچا سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے ہنگامی حالات میں صرف چند سیکنڈز کا درست فیصلہ نہ صرف آپ کو محفوظ کر سکتا ہے بلکہ کسی بڑے نقصان سے بھی بچا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…