بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کراچی سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کے لیے بری خبر

datetime 25  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کے لیے بری خبر، وزیراعظم شہباز شریف کے سستی بجلی پیکج کے تحت مزید ریلیف کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے۔ذرائع کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 1.55 روپے فی یونٹ کمی کا ریلیف رواں ماہ ختم ہوجائیگا، صارفین کویہ ریلیف گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ میں دیاجارہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 4.51 روپے فی یونٹ تک کمی کی مدت گزشتہ ماہ ختم ہوگئی تھی، کراچی کیلیے 3.61 روپے فی یونٹ کمی کا ریلیف بھی اس میں شامل تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 1.90روپے کمی کی مدت ختم ہوگئی تھی، جبکہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1.71 روپیفی یونٹ کمی کی مدت بھی جون میں ختم ہوگئی تھی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ، پیٹرولیم لیوی کی مد میں ریلیف کیالیکٹرک صارفین کوبھی مل رہا تھا۔ذرائع نے کہا کہ ری ٹینڈ ایف سی اے کی مد میں 90پیسے فی یونٹ کمی کی مدت بھی ختم ہوگئی، جس کا اطلاق صرف ڈسکوز صارفین کے لیے تھا۔وزیراعظم نے 3 اپریل کوگھریلوصارفین کے لیے بجلی 7.41 روپے فی یونٹ سستی کرنیکااعلان کیاتھا، جبکہ وفاقی حکومت نے رواں ماہ سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1.16روپیفی یونٹ تک کمی کی جبکہ ڈسکوزصارفین کیلییرواں ماہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 50 پیسے فی یونٹ کمی بھی کی گئی ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…