اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5ہزار 900 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 58 روپے کم ہوکر 3 لاکھ7 ہزار 784 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 700 روپےکا اضافہ ہوا تھا۔