جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

جعلی سفارتخانہ چلانے کا انکشاف لگژری گاڑیاں، ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد

datetime 23  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک جعلی سفارتی مشن کا پردہ فاش ہوا ہے، جس سے کئی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے غازی آباد میں ایک خود ساختہ سفارت خانے کا سراغ لگایا ہے اور کارروائی کے دوران ایک شخص ہارش وردھن کو حراست میں لیا گیا ہے، جو خود کو ’گرینڈ ڈچی آف ویسٹ آرکٹیکا‘ کا قونصل جنرل ظاہر کر رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق ملزم غازی آباد میں ایک شاندار دو منزلہ عمارت میں یہ جعلی سفارت خانہ چلا رہا تھا، جہاں بھارت اور ویسٹ آرکٹیکا کے جھنڈے لہرا رہے تھے، اور متعدد مہنگی گاڑیاں جن پر جعلی سفارتی نمبر پلیٹس لگی تھیں، بھی موجود تھیں۔ یہ سرگرمیاں 2017 سے جاری تھیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم بیرون ملک ملازمت کے جھوٹے دعوے کر کے لوگوں کو دھوکا دیتا تھا۔

اس کے علاوہ اس پر حوالہ کے ذریعے رقوم منتقل کرنے، جعلی سفارتی دستاویزات تیار کرنے اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ایس ٹی ایف کی کارروائی میں 44 لاکھ روپے نقد، غیر ملکی کرنسی، 18 جعلی سفارتی نمبر پلیٹس، 12 مائیکرو نیشنز کے جعلی سفارتی پاسپورٹس، وزارتِ خارجہ کے جعلی سرکاری کاغذات اور قیمتی گھڑیوں سمیت متعدد اشیاء برآمد کی گئیں۔تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ہارش وردھن، جو خود کو ’ایچ ایچ وی جین‘ کے نام سے متعارف کرواتا تھا، دہلی میں نام نہاد سفارتکار کے طور پر مختلف تقاریب کا انعقاد بھی کرتا رہا تاکہ خود کو باوقار ظاہر کر سکے۔سیکیورٹی ادارے اس بات کی چھان بین کر رہے ہیں کہ اس جعل سازی میں اور کون کون سے افراد یا نیٹ ورکس شامل ہو سکتے ہیں۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…