جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

2 معروف کمپنیوں کے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ

datetime 23  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں ٹیکس اصلاحات اور نئی انرجی وہیکل (NEV) لیوی کے نفاذ کے بعد موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، یاماہا اور یونیک نے یکم جولائی 2025 سے اپنی موٹر سائیکلوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جن میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ یاماہا نے اپنی تمام موٹر سائیکل ماڈلز کی قیمتوں پر نظرثانی کی ہے، جس کی بنیادی وجہ حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نئے ٹیکسز اور لیوی بتائی جا رہی ہے۔

یاماہا موٹر سائیکلوں کی نئی قیمتیں:
YB125Z (ریڈ/بلیک) کی قیمت اب 4,29,000 روپے ہو گئی ہے، جس میں 65,441 روپے سیلز ٹیکس اور 4,057 روپے NEV لیوی شامل ہیں۔

YB125Z DX (ریڈ/بلیک/گری) کی قیمت 4,59,500 روپے تک جا پہنچی ہے۔

YBR125 (ریڈ/گری/بلیک) اب 4,71,500 روپے میں دستیاب ہے۔

YBR125G (بلیک) کی قیمت 4,90,500 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ میٹ فنش ورژن کی قیمت 4,93,500 روپے تک پہنچ چکی ہے، جو یاماہا کی لائن اپ میں سب سے مہنگا ماڈل ہے۔

یونیک موٹر سائیکلوں میں قیمتوں کا اضافہ:
یونیک کمپنی نے بھی 18 جولائی 2025 سے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 3,000 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔

UD-70cc بیس ماڈل اب 1,21,500 روپے میں دستیاب ہے۔

UD-70cc Extreme Plus کی نئی قیمت 1,25,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسپیشل ایڈیشن کی قیمت 1,28,500 روپے ہو گئی ہے۔

Extreme Plus with Alloy Rims اب 1,35,000 روپے میں ملے گی۔

Self-start variant کی قیمت 1,47,000 روپے مقرر کی گئی ہے، جو یونیک کی فہرست میں سب سے مہنگا ماڈل ہے۔

موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں یہ حالیہ اضافہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مہنگائی، ایندھن کی قیمتوں اور بجٹ میں شامل نئے ٹیکسوں نے پہلے ہی عوام کو شدید مالی دباؤ میں مبتلا کر رکھا ہے۔ اس اضافے سے خاص طور پر متوسط اور کم آمدنی والے افراد مزید متاثر ہوں گے، جن کے لیے موٹر سائیکل روزمرہ نقل و حمل کا اہم ذریعہ ہے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…