بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کی تاریخ کی بااثر ترین خاتون نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

datetime 23  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر گیتا گوپیناتھ اگست کے اختتام پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہی ہیں۔ سبکدوشی کے بعد وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں بطور گریگوری اینڈ اینیا کافی پروفیسر آف اکنامکس تدریس اور تحقیق کے شعبے میں واپسی کریں گی۔آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے اعلان کیا کہ گوپیناتھ نے فنڈ میں اپنی شاندار خدمات کے بعد اگلے مرحلے کا انتخاب کیا ہے۔

یاد رہے کہ گیتا گوپیناتھ نے جنوری 2019 میں چیف اکانومسٹ کی حیثیت سے فنڈ میں شمولیت اختیار کی تھی اور بعدازاں جنوری 2022 میں فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے اہم عہدے پر فائز ہوئیں۔گوپیناتھ کے دور میں عالمی معیشت نے کئی غیرمعمولی بحرانوں کا سامنا کیا جن میں کووِڈ-19 کی وبا، بڑھتی مہنگائی، عالمی سطح پر کشیدگیاں اور تجارتی نظام میں بنیادی تبدیلیاں شامل تھیں۔ ان چیلنجز سے نمٹنے میں آئی ایم ایف کے کردار کو نمایاں بنانے میں گوپیناتھ نے کلیدی کردار ادا کیا۔منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گیتا نہ صرف اعلیٰ درجے کی ماہرِ اقتصادیات ہیں بلکہ ایک بہترین رہنما اور منتظم بھی ثابت ہوئیں۔

انہوں نے فنڈ کے مشن کے ساتھ اپنی غیر معمولی وابستگی دکھائی اور ہمیشہ اپنی ٹیم کی ترقی اور بہتری کو ترجیح دی۔ان کے دور میں آئی ایم ایف کی عالمی رپورٹ “ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک” کو نیا معیار حاصل ہوا، اور انٹیگریٹڈ پالیسی فریم ورک جیسے اہم تحقیقی منصوبے کو آگے بڑھایا گیا، جس نے معیشتوں کو مالیاتی استحکام کے لیے نئی پالیسیوں کی تشکیل میں مدد دی۔انہوں نے کووِڈ-19 کے دوران عالمی سطح پر ویکسینیشن اور وبا سے نمٹنے کے لیے ایک مؤثر منصوبہ تیار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا، جسے بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔اپنے الوداعی پیغام میں گیتا گوپیناتھ نے کہا کہ آئی ایم ایف میں کام کرنا اُن کے لیے اعزاز کی بات تھی اور انہوں نے دنیا بھر کے حکام، ساتھیوں اور ماہرین کے ساتھ مل کر جو کام کیا، وہ ان کے کیریئر کا ایک یادگار باب ہے۔ اُنہوں نے ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا اور سابقہ سربراہ کرسٹین لاگارڈ کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اُنہیں عالمی سطح پر خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کیا۔آخر میں آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گوپیناتھ کے بعد اس اہم منصب پر تقرری کا اعلان جلد متوقع ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…