منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

نادرا نے’ ب فارم ‘ سے متعلق نئے رولز جاری کردیئے

datetime 21  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ڈائریکٹر میڈیا نادرا ترجمان سید شباہت علی نے کہا ہے کہ قومی شناختی قوانین میں تبدیلیاں کی گئیں ہیں جو عوام کی مشکلات کے حل کیلئے ہے۔ اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پیدائش موت شادی طلاق کے سرٹیفکیٹ یونین کونسل جاری کرتے ہیں، بے فارم میں بچوں کی تصاویر شامل کی ہیں، چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ تین سال کے بچوں تک پرانے طریقے پر ہو گا اس پر تصویر نہیں ہو گی۔انہوں نے کہاکہ تین سال سے بڑے بچوں کے سی آر سی پر تصویر اور بائیو میٹرک ہو گی یہ دس سال کی عمر تک ہو گا، دس سال سے 18 سال تک نیا سی آر سی تصویر اور بائیومٹرک ہو گا، پہلے سے بنے بے فارم برقرار رہیں گے۔سید شباہت علی نے کہا کہ پاسپورٹ بنانے کیلئے نیا سی آر سی بنوانا ہو گا ۔

پرانے بے فارم پر پاسپورٹ نہیں بنے گا، ہر بچے کیلئے الگ ب فارم جاری ہو گا، نادرا کی اپلیکیشن کے ذریعے فیملی کی تمام تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف آر سی میں اگر کوئی غلطی یا کمی ہے تو سے درست کیا جا سکتا ہے، غیر قانونی طریقے حاصل کارڈ حاصل کرنے والے اپنے کارڈ رضاکارانہ طور پر واپس کر سکتے ہیں، رضاکارانہ طور پر کارڈ واپس کرنے والوں کے خلاف فی الحال کوئی قانونی کارروائی نہیں ہو گی، ایف آر سی کو قانونی دستاویز کا درجہ دے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایف آر سی اب وراثتی معاملات اور اہم قانونی امور کیلئے قابل قبول ہوگا، ایف آر سی خاندان کی مختلف کیٹیگریز کے مطابق ہوگا۔

مثلا بہن بھائیوں اور والدین پر مشتمل خاندان، شوہر بیوی اور بچوں پر مشتمل خاندان،ایک سے زائد شادی شدہ مردوں کے خاندان کے مکمل کوائف ایف آر سی میں درج ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ شادی شدہ خواتین کو اب یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ شناختی پر اپنی مرضی سے والد یا شوہر کا نام درج کرا سکتے ہیں، نادرا کا رکارڈ مکمل محفوظ ہے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں نادرا کے رکارڈ سے متعلق کوئی شکایت نہیں آئی۔سید شباہت علی نے کہا کہ سابق چیئرمین نادرا سمیت بدعنوانیوں میں ملوث تمام ملازمین کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، نادرا میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…