منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں کس سیاسی خاندان کی کتنی شوگر ملز ہیں ؟ گروک کے جواب نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

datetime 19  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں آج کل چینی کی آسمان کو چھتی ہوئی قیمت نے شہریوں کو پریشان کر دیاہے اور اس معاملے پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے کہ کس سیاسی خاندان کی کتنی شوگر ملیں ہیں ، اس تناظر میں جب سینئر صحافی اقرار الحسن نے ایکس کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ’گروک‘ سے پوچھا کہ بتاؤ پاکستان میں کس کی کتنی شوگر ملز ہیں تو جواب نے پاکستانیوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اقرار الحسن نےگروک سے سوال کیا کہ ’’ذرا یہ تو بتاؤ @grok کہ پاکستان میں کس کس سیاستدان کی شوگر ملز ہیں اور کتنی؟تاکہ اندازہ ہو سکے کہ ہر کچھ عرصے بعد چینی کے اسیکنڈل کے نتیجے میں کس کس کی دیہاڑی لگتی ہے۔
گروک نے جواب دیتے ہوئے پاکستان کی سیاسی فیملیز کی شوگرملز کی تعداد کی فہرست جاری کر دی :

شریف فیملی (PML-N) کی 9 شوگرملز ہیں جن میں رمضان ، اتفاق اور چنارہ سمیت دیگر شامل ہیں ۔

زرداری فیملی (PPP) کی 5 شوگر ملز ہیں جن میں انصاری ، مرزا اور پنجریو سمیت دیگر شامل ہیں ۔

جہانگیر ترین کی 3 شوگر ملز

عباس سرفراز کی 5 شوگر ملز

چوہدری فیملی کی 4 شوگر ملز

ذکا اشرف کی ایک شوگر مل

ہماریوں اختر کی 2 شوگر ملز

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…