کراچی(این این آئی)سرجانی ٹائون میں مبینہ طور پرکروڑوں روپے کی چوری کا ڈراپ سین ہو گیا، واردات میں مدعی خود ہی ملوث نکلا۔پولیس کے مطابق 16 جولائی کوگھرمیں چوری کی اطلاع دی گئی تھی، تاہم تفتیش کے دوران اصل حقائق سامنے آ گئے، مدعی نے اپنے ساتھی کیساتھ مل کررقم، موبائل فون اورطلائی زیورات خود ہی چھپا دیئے تھے۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے 25 لاکھ کی خورد برد کی گئی رقم کو 4 سے 5 کروڑ روپے ظاہر کیا تاکہ گرفتاری سے بچا جا سکے۔
ایس ایس پی ویسٹ نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے مدعی سمیت دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے اورمزید قانونی کارروائی جاری ہے۔