اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کاربن لیوی ٹیکس کے نفاذ کے بعد بائیکس کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری،موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا۔
سوزوکی کمپنی نے بھی بایئکس کی قیمتیں 3900 سے 5900 تک بڑھا دیں،جی ایس 150 تین ہزار 900 روپے اضافے سے 3لاکھ 92 ہزار 900 کی ہوگی۔
جی ڈی 110 تین ہزار 300 روپے اضافے سے 3لاکھ 62 ہزار 600 ،جی آر 150 پانچ ہزار 900 روپے اضافے سے 5لاکھ 52 ہزار 900 روپے تک جا پہنچی،اس کے علاوہ جی ایس ایکس 125 پانچ ہزار 900 روپے اضافے سے 4 لاکھ 99 ہزار کی ہوگی۔کیا جائے گا۔