جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

datetime 16  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط کو پورا کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے ترسیلات زر کی ٹرانزیکشنز پر بینکوں کیلئے منافع ختم کر دیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق نئے بجٹ سے بینکوں کو ترسیلات زر موصول ہونے پر رقم نہیں دے گی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سیکرٹری فنانس کے مطابق 100ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر ٹرانزیکشنز پر 35ریال منافع دیا جا رہا تھا، رواں مالی سال تقریباً 2سو ارب روپے بینکوں کو منافع کی مد میں دیئے جانے کا تخمینہ تھا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں معاشی ٹیم نے بریفنگ دی دیتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ ترسیلات زر موصول ہونے پر بینکوں کو منافع مرکزی بینک کے منافع سے دیا جا سکتا ہے۔اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران تقریباً 86ارب روپے بینکوں کو منافع کی مد میں دیئے گئے۔ امداد اللہ بوسال نے کہا کہ ترسیلات زر کی ٹرانزیکشنز پر بینکوں کو ملنے والے منافع پر کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔امداد اللہ بوسال نے کہا کہ مالیاتی گنجائش اور آئی ایم ایف شرائط پر بجٹ مختص نہیں کیا گیا ہے، مرکزی بینک ترسیلات زر پر بینکوں کو منافع کیلئے نئی سکیم تیار کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…