پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان اور چین میں میڈیا شراکت داری کا نیا باب، اہم معاہدہ طے پا گیا

datetime 16  جولائی  2025 |

تیانجن(این این آئی)پاکستان اور چین نے سمعی و بصری اور نشریاتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے ایک اہم معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کا مقصد میڈیا کے میدان میں مہارتوں کا تبادلہ اور اشتراک کو بڑھانا ہے۔معاہدے کے موقع پر پاکستان کی نمائندگی وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان نے کی جب کہ چین کی طرف سے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویڑن ایڈمنسٹریشن (این آر ٹی اے) کے پارٹی گروپ کے رکن اور وائس منسٹر ڈونگ شن نے دستخط کیے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان روایتی میڈیا تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا بلکہ جدید نشریاتی تقاضوں سے ہم آہنگ سمعی و بصری میدان میں بھی تعاون کی نئی راہیں کھولے گا۔معاہدے کے تحت پاکستان اور چین کے میڈیا ادارے مشترکہ منصوبے شروع کر سکیں گے، ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھ سکیں گے اور معلومات و مواد کا تبادلہ کیا جا سکے گا۔فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ نشریاتی شعبے میں تربیت، تکنیکی معاونت اور مشترکہ پروڈکشن کے امکانات کو فروغ دیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کی ثقافت، روایات اور ترقیاتی پیش رفت سے واقف ہو سکیں۔اس اشتراک سے جہاں پیشہ ورانہ مہارت میں بہتری آئے گی، وہیں میڈیا کے ذریعے باہمی تعلقات کو بھی مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔یہ معاہدہ اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستان اور چین نہ صرف اقتصادی اور تجارتی شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں بلکہ میڈیا اور ثقافتی تبادلوں کو بھی تعلقات کے اہم ستون کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ یہ قدم دونوں ممالک کے درمیان سافٹ امیج اور عوامی سطح پر ہم آہنگی کو بڑھانے میں سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…