اسلا م آباد (نیوز ڈیسک)حکومت کی جانب سے مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام پر پٹرول بم گرادیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 37 پیسے تک کا اضافہ کردیا گیا۔
حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 11 روپے 37 پیسے بڑھائی گئی ہے ۔ ڈیزل کی پرانی قیمت 272 روپے 98 پیسے تھی لیکن حالیہ اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے ہوگئی۔
پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے 36 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول کی پرانی قیمت 266 روپے 79 پیسے تھی جو بڑھ کر 272 روپے 15 پیسے ہوگئی ہے۔