ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کا انکار،حکومت نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر واپس لے لیا

datetime 15  جولائی  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے درآمدی چینی پر ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کے انکار کے بعد چینی کی درآمد کے لیے جاری کیا جانے والا ٹینڈر واپس لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر واپس لے کر 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا نظرثانی ٹینڈر جاری کیا ہے اس حوالے سے انٹرنیشنل سپلائرز سے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کے لیے 22 جولائی تک بولیاں طلب کی گئی ہیں۔حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا حتمی فیصلہ کیا تھا جس کے لیے تمام ڈیوٹیز معاف کردی تھیں اور ٹی سی پی نے 11 جولائی کو 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر جاری کیا تھا تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دیے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔دوسری جانب چینی کی درآمد کی اجازت کے باوجودچینی کی ایکس مل قیمت پہلیکے مقابلے زیادہ مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی کی برآمدکی اجازت کے وقت مقررہ قیمت کے مقابلے ایکس مل قیمت میں 25 روپیکلو کا اضافہ ہوا ہے، اس سال مارچ میں حکومتی اعلان کردہ قیمت کے مقابلے ایکس مل قیمت میں 6 روپے کلو اضافہ ہوا ہے۔کابینہ دستاویزکے مطابق وفاقی حکومت نے جون24 میں چینی کی ایکس مل قیمت 140روپے فی کلو مقرر کی تھی اور مارچ 25 میں حکومت نے چینی کی ایکس مل قیمت 159 روپیکلو مقررکی جب کہ حکومت نے شوگرملوں کے ساتھ چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپیکلو مقررکی ہے۔وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے گزشتہ روز چینی کی نئی ایکس مل قیمت مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ حکومت نیجون 2024 میں چینی برآمد کرنے کی منظوری کا عمل شروع کیا تھا، حکومت نے جون تا اکتوبر2024 مجموعی طور پرساڑھے7 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…