ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مائیکروسافٹ کا پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

datetime 5  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے اور 5 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل، میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ عالمی ٹیک کمپنی نے ملک میں اپنے آپریشنز بند کر دیے ہیں۔یہ رپورٹس لنکڈ اِن پر جاوید رحمن (جو مائیکروسافٹ پاکستان کے سابق سربراہ ہیں) کی ایک پوسٹ کی بنیاد پر تھیں، انہوں نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کمپنی پاکستان میں اپنے آپریشنز باضابطہ طور پر بند کر رہی ہے۔

اس معاملے سے واقف افراد نے بتایا کہ مائیکروسافٹ کی پاکستان میں زمینی موجودگی حالیہ دنوں تک برقرار تھی، اگرچہ مقامی افرادی قوت کافی محدود تھی، کمپنی کے زیادہ تر آپریشنز غیر ملکی دفاتر اور پاکستان میں موجود پارٹنرز کے ذریعے چلائے جا رہے تھے۔میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر مائیکروسافٹ کے ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے صارفین کو اپنی مضبوط اور وسیع پارٹنر تنظیم اور قریبی دفاتر کے ذریعے خدمات فراہم کریں گے، ہم یہ ماڈل دنیا کے کئی دیگر ممالک میں کامیابی سے چلا رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی مقامی پارٹنرز اور غیر ملکی دفاتر کے ذریعے خدمات فراہم کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…