اسلا م آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کے بعد پنجاب نے بھی پنشن سے متعلق ایک بڑا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ پنجاب نے جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جو سرکاری ملازمین ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت اختیار کریں گے، انہیں پنشن یا تنخواہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی پنشنر دوبارہ سرکاری ملازمت میں آتا ہے تو وہ اس مدت کے دوران یا تو پنشن حاصل کر سکے گا یا پھر نئی ملازمت کی تنخواہ، دونوں اکٹھے لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔یہ فیصلہ پنشن اخراجات کو کم کرنے اور نظام کو شفاف بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جسے وفاقی سطح پر پہلے ہی اپنایا جا چکا ہے۔