ہفتہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2025 

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیشقدمی جاری، انٹربینک ریٹ 282 روپے سے تجاوز کر گئے

datetime 28  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مختلف عوامل کے باعث منگل کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی جس سے انٹربینک ریٹ 282 روپیسے تجاوز کر گئے۔بیرونی ادائیگیوں کے لیے متعلقہ ریگولیٹر ادارے کی بڑھتی ہوئی طلب وخریداری سرگرمیوں، قبل از بجٹ درآمدی معاہدوں میں تیزی کے باعث منگل کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے ابتدائی دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 09پیسے کی کمی سے 281روپے 96پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن نئے وفاقی بجٹ میں نئے ٹیکسز عائد ہونے کے ساتھ پرانے ٹیکسوں و ڈیوٹی کی شرح میں اضافے کی خبروں، بیرونی ذرائع سے نئے انفلوز کی آمد نہ ہونے سے ڈیمانڈ کے مقابلے میں مطلوبہ رسد نہ ہونے سے بعد دوپہر معیشت میں ڈالر کی طلب بڑھنے کے باعث ڈالر کی پیشقدمی شروع ہوئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 12پیسے کے مزید اضافے سے 282روپے 17پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اس طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 11پیسے کے اضافے سے 284روپے 40پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…