ہفتہ‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2024 

سولر پینلز کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

datetime 19  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سولر پینل کی قیمتوں میں کمی کے ایک طویل عرصے کے بعد بڑی شپمنٹ کی ترسیل میں تاخیر اور مارکیٹ میں درآمدی حجم میں کمی کے باعث آنے والے دنوں میں سولر پینلزکی قیمتیں بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند مہینوں میں سولر ماڈیول کی قیمتوں میں تیزی سے کمی ہوئی ۔ تاہم اب ستمبر 2024 میں سولر پینل کی درآمدات 1,010 میگا واٹ تک گر گئیں جو کہ اپریل میں ریکارڈ کی گئی 2,762 کی درآمدات سے 63 فیصد کم ہے ، اگست میں درآمدات 1,121 میگاواٹ رہیںجو مسلسل نیچے کی طرف ہے۔درآمدات میں زبردست کمی کی بڑی وجہ شپمنٹ میں تاخیر اور دیگر لاجسٹک چیلنجز ہیں۔ سولر پینلز کا موجودہ ذخیرہ بنیادی طور پر پچھلے مہینوں سے بچا ہوا ہے۔

اگرچہ فوری طور پر قیمتوں میں اضافے کی توقع نہیں ہے تاہم سپلائی چین کے مسائل انوینٹری کی سطح کے سکڑنے کے ساتھ ہی قیمتوں میں اضافے کے امکان ظاہر کیا جارہا ہے درآمدات میں کمی کے ساتھ مارکیٹ کے اندرونی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ سپلائی صرف اگلے چند مہینوں کے لیے کافی ہو سکتی ہے۔ اگر طلب میں اضافہ ہوتا ہے یا ترسیل میں مزید تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو سپلائی کو محدود کرنے کے نتیجے میں نئی ترسیل کے لیے طویل انتظار کرنا ہوگا۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…