بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے 8ہزار ارب روپے کے قرضے حاصل کرنے کا منصوبہ تیارکرلیا

datetime 21  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2024-25کے دوران قرضوں اور قرضوں پر سود کی ادائیگیوں سمیت دیگر مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے ملکی و غیر ملکی ذرائع سے ساڑھے آٹھ ہزار ارب روپے کے قرضے حاصل کرنے کا جامع منصوبہ تیار کرلیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ حکام نے بتایاکہ رواں مالی سال کے دوران 1039ارب بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں اور 8736ارب مقامی قرضوں پر خرچ ہوں گے۔ وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال میں 92فیصد قرض مقامی ذرائع اور 8فیصد بیرونی ذرائع سے حاصل کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق مقامی ذرائع سے قرض حاصل کرنے کیلئے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز، اجارہ سکوک جاری کیا جائے گا، مقامی فنانسنگ کیلئے تین ماہ، چھ ماہ اور بارہ ماہ کی مدت کے شارٹ ٹی بلز کا اجرا نہیں کیا جائے گا۔رواں مالی سال کے دوران حکومت مرکزی بینک سے کوئی قرض نہیں لے گی، کلائمٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس پروگرام کے تحت اے ڈی بی سے 40کروڑ ڈالراور وومن انکلوسیو فنانس پروگرام کے تحت 10کروڑ ڈالر قرض لیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن پروگرام کے تحت 30کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا جائے گا، رواں مالی سال ایک ارب 20کروڑ ڈالر کا کمرشل قرض حاصل کیا جائے گا جبکہ عالمی مارکیٹ میں گرین بانڈز اور چائنیز مارکیٹ میں پانڈا بانڈز جاری کرنے کا پلان بنایا گیا ہے، چائنیز مارکیٹ میں رواں مالی سال 30کروڑ ڈالر کے بانڈز ایشو کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…