ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب حکومت کا بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کو 10مئی شام 6بجے تک اجازت دینے کا فیصلہ

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کو 10مئی شام 6بجے تک اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ10مئی شام6بجے سے15مئی صبح 6بجے تک پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔ یہ فیصلہ سول سیکرٹریٹ میں کوروناوباء کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقد اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد،چیف سیکرٹری پنجاب اور اعلی سول وعسکری قیادت نے شرکت کی۔اجلاس میں کوروناکے پھیلاؤ کوروکنے،ویکیسنیشن سنٹرزکی تعدادکوبڑھانے ودیگراقدامات کا جائزہ۔وزیرقانون راجہ بشارت نے اجلاس میں بتایا کہ کورونا وباء کی صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جاتا ہے۔ کورونا سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے۔ لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس میںبتایا کہ پنجاب کے کسی بھی ویکسینیشن سنٹرپرویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے۔روزانہ کی بنیاد پرایک لاکھ سے زائد افرادکی ویکسینیشن کی جارہی ہے۔ویکسینیشن کرنے کی صلاحیت میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ بنیادی مراکز صحت، دیہی مراکز صحت پر کورونا ویکسینیشن کی سہولت فراہم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ امید ہے اگر لوگوں نے لاک ڈاؤن کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کر لیا تو وباء میں کمی آئے گی۔عوام کے تعاون کے بغیر کوروناکے خلاف جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ حکومت کیلئے لوگوں کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے۔لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ مفاد عامہ میں کیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…