منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

سرکاری ادارے میں 10 ہزار بھرتیوں کا فیصلہ

datetime 8  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)محکمہ بلدیات نے صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے تحصیل سطح پر دس ہزار سینٹری ورکرز بھرتی کرنے کافیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر کی 136تحصیلوں میں 10ہزار سے زائد سینٹری ورکرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اوراس ضمن میں

سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 70ہزار سے زائد آبادی والی تحصیل میں 100، 40ہزار سے زائد میں 80 اور 40 ہزارسے کم آبادی والی تحصیل میں 60 سینیٹری ورکرز بھرتی کیے جائیں گے۔تحصیل کونسل سطح پر فوری طور پر سینیٹری ورکرز کی بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ٹاؤن کمیٹیوں کو تحصیل کونسل کے ساتھ ضم کئے جانے سے آبادی کے تناسب میں اضافہ ہوا جس سے سینٹری ورکرز پر کام کا بوجھ بڑھ گیا۔ ڈپٹی کمشنرز بحیثیت ڈیزیز مینجمنٹ اتھارٹی صفائی اور ڈس انفیکشن کے کام کی نگرانی کریں گے جبکہ متعلقہ تحصیل کونسلز اضافی سینٹری ورکرز کے تمام اخراجات خود اٹھائیں گی۔سینٹری ورکرز کی تعداد بڑھانے سے نکاسی آب اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں بھی بہتری آئے گی، فوری طور پر ورکرز بھرتی کرنے کا فیصلہ صفائی صورتحال کو بہتر بنانے اور کورونا وبا کے پیش نظر کیا گیا ہے۔صوبے کو کورونا سے پاک بنانے کے لیے مشترکہ استعمال میں آنے والے مقامات اور اشیا ء کو ڈس انفیکٹ کرنا بہت ضروری ہے۔ محکمہ بلدیات پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر کی 136تحصیلوں میں 10ہزار سے زائد سینٹری ورکرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اوراس ضمن میں سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…