اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتوں میں دس فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،جون 2019ء کے بعد جوں جوں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوتا گیا ہے اسی نسبت سے ملک میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سستی گاڑیاں بھی عوامی پہنچ سے دور ہو گئیں، ڈالر کی قیمت 170 تک جانے کے بعد دوبارہ نیچے آ چکی ہے لیکن گاڑیوں
کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے، اس حوالے سے وفاقی حکومت نے گاڑیوں کی قیمتوں میں پانچ سے دس فیصد کمی کرنے کے لئے ڈیوٹی بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں کمی اور ڈیوٹی میں کمی سے نئی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ماہ کے اندر اس سلسلے میں سمری کو منظور کر لیا جائے گا۔