حکومت ملک میں مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہی،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا حکومتی ناکامی کا اعتراف

3  مئی‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن) مشیرتجارت عبدالرزاق نے یہ اعتراف کیا ہے تحریک انصاف کی حکومت ملک میں مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے، کورونا نہ ہوتا تو ہماری برآمدات 15 سے 20 فیصد کے درمیان ہوتیں۔بھارت کے ساتھ سیاسی مسائل حل ہونے تک تجارت کھلنے کے امکانات نظر نہیں آتے۔ اپنے ایک انٹرویو میں عبدالرزاق داؤد کا کہنا

تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں ابھی تک اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا اورعام آدمی کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ڈھائی سال میں بہت کام کئے لیکن ملک میں مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہی، اور عوام کو آگاہی دینے میں بھی ناکامی کا سامنا رہا، عام آدمی کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے حکومت کی جانب سے ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں امید ہے کہ بہت جلد کامیابی بھی حاصل کریں گے۔عبدالرزاق نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے چند ماہ قبل ہماری برآمدات میں 14 سے 15 فیصد اضافہ ہورہا تھا لیکن جیسے ہی اس وبا نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا تو ہماری برآمدات بھی اس کی لپیٹ میں آنے سے منفی میں چلی گئیں، تاہم حکومت کی بہترین پالیسیوں، حکمت عملی اور کوششوں سے گزشتہ سال جولائی کے بعد برآمدات میں دوبارہ اضافہ ہونا شروع ہوا اور اب یہ 7 فیصد پر پہنچ گیا ہے، اگر کورونا نہ ہوتا تو پاکستان کی برآمدات 15 سے 20 فیصد کے درمیان ہوتیں۔ایک سوال کے جواب میں مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ افغانستان اور ازبکستان کے ساتھ دو معاہدے کیے جا رہے ہیں جس سے پاکستان کو ان دو ممالک سمیت پورے وسطی ایشیا تک رسائی حاصل ہوگی، ایک پاکستانی ٹرک افغانستان سے ہوتا ہوا پورے وسطی ایشیا

جا سکے گا اور اسی طرح دیگر ممالک سے پاکستان میں گاڑیاں آئیں گی اور نقل و حرکت میں اضافہ ہو گا، پاکستان میں شپنگ اور ٹرکنگ کا خرچہ کم ہو جائے گا۔ تاہم بھارت کے ساتھ تجارت کھلنے کے امکانات اس وقت تک نظر نہیں آتے جب تک بھارت کے ساتھ سیاسی مسائل حل نہیں ہوتے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…