بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

عوام اشیاء ضروریہ خرید لیں، لاہور میں ہفتہ اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

datetime 30  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ+ این این آئی) کمشنر لاہور نے ہفتے اور اتوار کو لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا، تمام کاروبار اور مارکیٹیں بند ہوں گی، کمشنر لاہور کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل سٹورز، ویکسی نیشن سینٹر اور پٹرول پمپس کھلے رہیں گے، ہفتے اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔ انہوں نے شہریوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا ہے ک

ہ وہ اشیاء ضروریہ کی خریداری کر لیں۔ دوسری جانب لاہور ہائیکور ٹ نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کہ قیمتیں بازار کی طاقتیں کنٹرول کرتی ہیں،قیمتیں کنٹرول کرنے کے حوالے سے یکم مئی کو اجلاس طلب کیا جائے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنے عبوری حکم میں لکھاکہ اوپن مارکیٹوں میں مافیا بیٹھ کر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرتا ہے،حکومتی ذمہ داری ہے کہ قیمتیں اس سطح پر رکھے کہ عام آدمی خرید سکے۔قیمتیں مقرر کرنے میں صوبائی محکموں، انتظامی افسران کی کنفیوژن واضح ہے۔عدالت نے یکم مئی کو اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے اجلاس بلانے کا حکم دیتے ہوئے رمضان بازاروں کی قانونی حیثیت، مختص بجٹ اور سبسڈی کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔فاضل عدالت نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔فاضل عدالت نے کیس کی مزید سماعت7مئی تک ملتوی کر دی۔‎



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…