اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 68 روپے مہنگا

datetime 24  اپریل‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)رمضان المبارک کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافے اور کمی سے متعلق ادارہ شماریات نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق بیس کلو آٹے کا تھیلا 68 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ بکرے کا گوشت 15 اور گائے کا گوشت 4 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق مسور کی دال اور آلو بھی ایک روپیہ مہنگے

ہوگئے ہیں جبکہ 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ چینی ایک ہفتے میں 2 روپے 60 پیسے فی کلو سستی ہوئی جبکہ انڈوں پر 9 روپے نیچے آگئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیاز تقریبا پونے 3 روپے سستی ہوگئی، اس طرح ایک ہفتے کے دوران لہسن سمیت 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی رونما ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی میں صفر اعشاریہ 40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، لہس کی قیمت میں 5 روپے 18 پیسے فی کلو کی کمی سامنے آئی ہے۔دوسری جانب کراچی میں شہریوں نے کورونا وائرس کی ایس او پیزکی دھجیاںاڑا دی ہیں، برنس روڈ کی فوڈ اسٹریٹ پر سحری کے وقت شہریوں کی بڑی تعداد بغیر ماسک موجود رہی۔شہریوں نے ڈائن آئوٹ کے مزے اڑائے، ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی۔ماہِ رمضان کا پہلا عشرہ اختتام پزیرہوگیاہے اور اسی کے ساتھ شہریوں کی جانب

سے سحری کا اہتمام بھی زور و شور سے جاری ہے۔کراچی میں سحری کے اوقات میں شہریوں کی بڑی تعداد مختلف فوڈ اسٹریٹس پر اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ سحری کرنے پہنچی اور کورونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا۔حکومتی احکامات کے مطابق شہری کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار سے بچنے کے لیے ہجوم والی جگہوں پر جمع نہ ہوں، اس کے علاوہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں تاہم شہری اس پر عمل کرتے دکھائی نہیں دیئے۔حکومت کی جانب سے ہوٹلوں کے اندر اور باہر بیٹھ کر کھانا کھانے کی پابندی ہے، لیکن برنس روڈ پر اس کے برخلاف منظر رہا۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…