بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ایران نے پاکستان پر 8 سال سے عائد تجارتی پابندی ختم کر دی

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)ایران نے پاکستان پر 8 سال سے عائد تجارتی پابندی ختم کرتے ہوئے سرگودھا کے کینو کی درآمدی بحال کردی جس کے فیصلہ کو سرگودھا چیمبر آف کامرس نے خوش آئند قرار دے دیا۔زرائع کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی ہاوَس پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے

بتایا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان 8 سالوں سے تجارتی پابندی فوری طور پر ختم کرتے ہوئے سرگودھا کے کینو پرعائد پابندی بھی ختم کر دی ۔جو پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ یہ بات سرگودھا کے کینوکاشت کاروں اور اس کاروبار سے وابستہ تاجروں کیلئے ایک انتہائی خوش آئند بات ہے۔صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس انیڈ انڈسڑی ملک آصف امیر اعوان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور حکومت پاکستان کے اقدامات کو سہراتے ہوئے کہا کہ اس فیصلہ سے ضلع سرگودھا کے کینو انڈسڑی سے وابسط تاجروں کو فائدہ ہوگا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایوان صدر میں سرگودھا چیمبر آف کامرس نے کینو فیسٹول لگایا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس نے ایران سمیت متعدد ممالک میں درپیش مسائل سے آگاہی دی تھی جس پر صدر پاکستان عارف علوی نے کینو انڈسڑی کے مسائل کو جلد اور ترجیحی بنیادوں حل کرنے کا یقین دلایا تھا۔ ایران نے پاکستان پر 8 سال سے عائد تجارتی پابندی ختم کرتے ہوئے سرگودھا کے کینو کی درآمدی بحال کردی جس کے فیصلہ کو سرگودھا چیمبر آف کامرس نے خوش آئند قرار دے دیا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…