بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

فوڈ انسپکٹر نے سرکاری گندم فروخت کر کے مٹی اور ریت بھری بوریاں گودام میں رکھ دیں

datetime 19  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈی جی خان میں گندم خریداری مرکز سے بڑی چوری پکڑ لی،فوڈ گرین انسپکٹر نے گندم کی بجائے مٹی اور ریت بھر دی، انچارج مرکز خریداری گندم فوڈ انسپکٹر پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

محکمہ خوراک کے گندم خریداری مرکز زیریں چوٹانی ڈی جی خان سے اینٹی کرپشن نے عجب کرپشن کی غضب کہانی بے نقاب کر دی ۔محکمہ خوراک ڈی جی خان کی بڑی کرپشن پکڑی گئی۔ گندم خریداری مرکز زیریں چوٹانی ضلع ڈی جی خان سے سرکاری گندم کی 1716 بوریاں کرپشن کی نظر ہوگئیں۔ انچارج مرکز خریداری گندم محمد ادریس بغلانی نے خود جعلسازی سے کوٹے کی گندم بیچ دی۔ ملزم نے سبسڈی والی سرکاری گندم بیچ کر سرکاری خزانے کو تقریباً ایک کروڑ کا نقصان پہنچایا۔ ملزم نے اڑھائی من کی 1716 بوریاں بیچ کر ان کی جگہ ریت اور مٹی سے بھری بوریاں رکھ دیں۔ ملزم نے گندم کے سٹاک میں خردبرد کرکے رمضان بازاروں میں سبسڈی والے آٹا کا بحران پیدا کرنے کی کوشش کی۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…