اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی سے چوری ہونے والی گاڑیاں کہاں فروخت ہوتی ہیں؟ بڑا انکشاف منظر عام پر

datetime 17  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی پولیس نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چوری میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا، تفتیش کرنے پر حیران کن انکشافات سامنے آئے۔تفصیلات کے مطابق ملزمان کی گرفتاری سے متعلق ایس ایس پی ملیر عرفان

بہادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر قائد سے گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کی گرفتاری اسٹیل ٹاؤن سے عمل میں لائی گئی۔ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چوری میں ملوث دونوں ملزمان بلوچستان پولیس کے اہلکار ہیں، گرفتار پولیس اہلکاروں کی شناخت آصف اور عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے، دونوں اہلکار لسبیلہ تھانے میں تعینات ہیں۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرنے کے بعد انہیں بلوچستان لے جاتے تھے اور فروخت کردیتے تھے، ملزمان زیادہ ترگاڑیاں پنجگور میں فروخت کرتے،ملزمان کو دوران چیکنگ کہیں روکا جاتا تو وہ پولیس کا کارڈ دکھا کر نکل جائے تھے۔گرفتار پولیس اہلکاروں سے مزید تفتیش کے لئے انہیں اے وی سی ایل کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…