اسلام آباد(آن لائن )یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آ ف پاکستان نے ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز کر دیا ہے ۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اسلام آباد ریجن کے ریجنل آفیسر کا کہنا ہے کہ تمام اسٹورز پر سبسڈی والی تمام اشیا اور دیگر ضروریات زندگی کی
تمام اشیا وافر مقدار میں موجود ہیں اور اعوام بھر پور انداز میں خریداری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پیکج کے تحت روز مزہ کی 19 ضروری اشیاء پر 7ارب 80کروڑ روپے کی رعایت دی گئی ہے ۔رمضان ریلیف پیکج کے تحت 20کل آٹے کا تھیلا 800روپے،چینی 68روپے فی کلو،گھی 170روپے فی کلو کے رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوگا۔چائے کی پتی پر 50روپے فی کلو رعایت دی جائے گی جبکہ سفید چنہ فی کلو 15روپے،دالوں پر 15سے 30روپے فی کلو،کھجور پر20روپے ،چاول 10سے 12روپے فی کلو ،بیسن پر 20روپے فی کلو اور مصالحہ جات پر 10فیصد رعایت دی جائے