ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

سال کا پہلا ہفتہ پاکستان سٹاک مارکیٹ کیلئے انتہائی سود مند ثابت،سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ

datetime 9  جنوری‬‮  2021 |

کراچی (آن لائن)تقویمی سال2021ء کا پہلا ہفتہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کیلئے سوو مند ثابت ہوا،کاروبار ی اور مالیاتی اداروں کی جانب سے منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 1200پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس نہ صرف

45ہزارپوائنٹس کی بالائی حد عبور کر گیا بلکہ45600پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر بند ہوا،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 178ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ 49فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق نئے سال کی ترجیحات کے مطابق بڑھتی ہوئی خریداری سرگرمیوں،تعمیراتی صنعت اور آئی پی پیز کے حوالے سے اچھی اطلاعات،سیمنٹ کی فروخت اور خام تیل کی قیمت میں اضافے،بینک دولت پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ میں ڈیڑھ سے ڈھائی فیصد شرح نمو،بیشتر معاشی شعبوں میں بہتری،ترسیلات زر،برآمدات مقررہ ہدف سے زائد ہونے اور مسلسل چھٹے ماہ بھی کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس سرپلس ہونے کی پیش گوئیوں جیسی مثبت خبروں نے سرمایہ کاروں کو متحرک کئے رکھا جس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے 4دن تیزی رہی اس دوران کے ایس ای100انڈیکس 1255.57پوائنٹس بڑھ گیا تاہم سرمایہ کاری کے بیشتر شعبوں کی جانب سے اپنے پورٹ فولیو میں ردو بدل اوربلوچستان میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد احتجاجی دھرنے سے ایک دن کی مندی میں انڈیکس 36.03پوائنٹس لوز کر گیا مگر اس کے باوجود مارکیٹ میں مجموعی طور ر تیزی کا رجحان دیکھا

گیا۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100 انڈیکس میں 1219.54 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای100انڈیکس 44434.80 پوائنٹس سے بڑھ کر 45654.34 پوائنٹس ہو گیا جبکہ 539.76 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 18584.01

پوائنٹس سے بڑھ کر 19123.77 پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31169.49 پوائنٹس سے بڑھ کر31889.53 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب 78 ارب 40 کروڑ 60 لاکھ11ہزار586 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 81 کھرب 32 ارب 91 کروڑ 45 لاکھ 13 ہزار580 روپے سے بڑھ کر 83 کھرب11 ارب 32 کروڑ 5 لاکھ 25 ہزار 166 روپے ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 21 ارب روپے مالیت کے69 کروڑ 64 لاکھ 34 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے

کم26 ارب روپے مالیت کے54 کروڑ 8 لاکھ30 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 45915.83 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی وجہ سے انڈیکس ایک موقع پر44434.80 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تھا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 2061کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے1004

کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،971 میں کمی اور86کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے پاک الیکٹرون، حب پاور کمپنی، حیسکول پیٹرول، ورلڈ کال ٹیلی کام، ٹی آر جی پاک لمیٹڈ، ازگارڈنائن، یونٹی فوڈز لمیٹڈ، پاک ریفائنری، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم، جہانگیر صدیق کمپنی، ہم نیٹ ورک، کوٹ ادو پاور، پی ٹی سی ایل، عائشہ اسٹیل مل، بائیکو پیٹرولیم، فوجی فوڈز لمیٹڈ، پاور سیمنٹ، اینگرو پولیمر،کے الیکٹرک لمیٹڈ، لوٹے کیمیکل اور بینک آف پنجاب سر فہرست رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…