اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس کا انرجی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ذرائع پٹرولیم ڈویژن نے حکومت کو ملک میں مقامی گیس کے بے دریغ استعمال کو روکنے کیلئے انرجی آڈٹ کی تجویز دیدی ہے ،تجویز میں کہا گیا ہے کہ 50 میگاواٹ تک کے کیپٹو پاور پلانٹ کیلئے کم از کم 45 فیصد انرجی ایفیشنسی مقرر کی جائے
جبکہ 50 میگاواٹ سے زیادہ صلاحیت کے پاور پلانٹس کیلئے انرجی ایفیشنسی کم از کم 50 فیصد مقرر کی جائے ،سادہ اور کمبائنڈ سائیکل پلانٹس کیلئے انرجی ایفیشنسی کم از کم 60 فیصد مقرر کی جائے ۔ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن کا ذیلی ادارہ نیکا کیپٹو پاور پلانٹس کا انرجی آڈٹ کرے گا اور مطلوبہ معیار پر پورے نہ اترنے والے کیپٹو پاور پلانٹسکو 90 دن میں اپ گرڈ کرئے گا ۔