پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان پانی کی قلت کے شکار ممالک کی فہرست میں شامل چیئر مین واپڈا نے خبر دار کردیا، عالمی دن پر اہم پیغام جاری

datetime 22  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن)پانی کے عالمی دِن کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا ہے کہ پاکستان پانی کی قلت کے شکار ممالک کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے۔چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا کہ پاکستان اپنے دریاوں میں آنے والے سالانہ پانی کا صرف 10 فیصد ذخیرہ کر سکتا ہے جبکہ دنیا میں پانی ذخیرہ کرنے کی اوسط صلاحیت 40 فیصد ہے۔چیئرمین واپڈا نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے ڈیموں میں پانی ذخیرہ

کرنے کی صلاحیت ایک چوتھائی کم ہو گئی ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ 1976 ء میں ہماری پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 16 اعشاریہ 26ملین ایکڑ فٹ تھی، جو کم ہو کر اب 13 اعشاریہ 68ملین ایکڑ فٹ رہ گئی ہے۔چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا کہ پاکستان میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لئے واپڈا نے ایک مربوط پروگرام تشکیل دیا ہے، جس کے مطابق قلیل، وسط اور طویل مدتی پلان کے تحت منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…