لاہور(این این آئی) مرکزی بینک نے ملکی ترسیلات زر کے ذرائع سے صارف تا کاروبارلین دین کی توسیع کے لیے کمپیوٹر اور انفارمیشن سسٹمز اور دیگر فری لانس خدمات پر ادائیگی کی حد کو 5000 امریکی ڈالر فی کس ماہانہ سے بڑھا کر 25,000 امریکی ڈالر فی کس ماہانہ کر دیا ہے۔رقم کی حد میں اضافے سے فری لانسروں کو ملکی ترسیلات زر کے زیادہ باکفایت اور مستعد ذریعے سے زیادہ مالیت کی رقوم کی ترسیل میں سہولت اور ملک میں باضابطہ بینکاری ذرائع سے زرمبادلہ
رقوم کی وصولی میں مدد ملے گی۔اس طرح فری لانسرز اپنے کاروبار/آپریشنز کو توسیع دے سکیں گے اور افرادی قوت میں نئے فری لانسرز شامل ہوں گے۔ اس سہولت سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور زرمبادلہ آمدنی میں اضافہ متوقع ہے۔اگرچہ خدمات کی برآمدات( دوہندسی) جنوری 2020 میں 10.5 فیصد اضافہ درج کیا گیارفتار سے بڑھ رہی ہیں تاہم فری لانسروں کے لیے اس حد میں اضافے سے آئندہ مہینوں میں خدمات کی برآمدات میں مزید تیزی متوقع ہے۔