لاہور( این این آئی) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 255روپے، زندہ برائلر مرغی 175روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 76روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔فیئر پرائس شاپس پر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اتار چڑھائو دیکھا گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں
دکانداروںنے حکومت کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کے برعکس من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی ۔ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فیئر پرائس شاپس اور اوپن مارکیٹ میں بالترتیب 13روپے اور15روپے فی کلو ،پیاز23، ،51روپے،ٹماٹر 21،، 53روپے،بھنڈی 87،96، ،کدو 58،64،کریلا51،58روپے،ادرک (چائنہ) 187،200روپے،،لہسن( ہرنائی )127،136روپے،لیموں(دیسی )149،320روپے،ایرانی کھجور 175،180،کیلا اول کوالٹی 105، 119 روپے فی درجن ، سیب(ترکی ) 305، 320 ،دال چنا 93،106 روپے فی کلو ،دال مسور 90،94 ، دال ماش 130،134 ، ثابت مسور 77،82 روپے ،سفید چنا 92،98 روپے ،بیسن 96،110 جبکہ نیا چاول کی فیئر پرائس شاپس پر قیمت106روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 115 روپے فی کلو قیمت مقرر کی گئی ۔ اوپن مارکیٹ میں دکانداروںنے سبزیوں اور پھلوں کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی اور صارفین سے گراں فروشی کرتے ہوئے 15سے 90روپے تک اضافی وصول کئے جاتے رہے ۔