لاہور( این این آئی)ادارہ قومی بچت نے اپنی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کیا ہے۔ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ظفر محمود کے مطابق بہبود سرٹیفکیٹ کے منافع میں 0.72فیصد اضافہ کیاگیاہے جس کے تحت اب صارفین کو ان کے مقررہ رقم پر 10.08فیصد منافع ملے گا جوکہ پہلے 9.36فیصد تھا۔اتناہی اضافہ 0.72پنشنر بینیفیٹ اسکیم میں کیا گیاہے۔ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کے منافع میں 0.56فیصد اضافہ کیاگیاہے جس سے اس
سرٹیفکیٹ کے حامل افراد 8.10فیصد منافع حاصل کریں گے۔اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کے منافع میں 0.77اضافہ کیا گیا ہے جس سے اب صارفین کو اس سرٹیفکیٹ پر 6.80منافع ملے گا جوکہ پہلے 6.03تھا۔ ڈائریکٹر جنرل کے مطابق سب سے زیادہ منافع ریگولر انکم سرٹیفکیٹ میں 1.09فیصدکیاگیا ہے۔اس اضافے سے صارفین کو اب 7.63منافع ملے گاجوکہ پہلے 6.54فیصد تھا۔سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح میں0.55فیصد اضافہ ہواہے جس سے اس کے صارفین کو مجموعی رقم پر 4.50منافع ملے گا۔