جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپریم کورٹ میں سابق وزیر اعظم کی تاحیات نااہلی اور ایمنسٹی اسکیم چیلنج ہونے کے تناظر میں غیر یقینی ،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

datetime 13  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں سابق وزیر اعظم کی تاحیات نااہلی اور ایمنسٹی اسکیم چیلنج ہونے کے تناظر میں غیر یقینی صورتحال کے باعث جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کارتذبذب کا شکار نظر آئے جس کے سبب اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی اورکے ایس ای 100 انڈیکس259.85 پوائنٹس کی کمی سے46071.86ائنٹس کی سطح پر آگیا

جب کہ 59.12فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں37 ارب50کروڑ20لاکھ روپے کی کمی ہوئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی صرف19کروڑ73لاکھ85ہزار شیئرز کی لین دین تک محدود رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا لیکن چیف جسٹس سپریم کورٹ کی جانب سے ایمنسٹی اسکیم کا جائزہ لینے ہونے کے اعلان کے پیش نظر جمعرات کی طرح جمعہ کو بھی سرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اپنا یا جب کہ بعد ازاں سپریم کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ آنے پر سرمایہ کار تذب کا شکار نظر آئے جس کے نتیجے میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس46350.27پوائنٹس کی بلند اور46035.31پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا اسی طرح اتار چڑھاؤ کا سلسلہ دن بھر جاری رہا لیکن مارکیٹ کے اختتام پر مندی غالب آگئی اورکے ایس ای 100 انڈیکس259.85 پوائنٹس کی کمی سے46071.86ائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس208.85پوائنٹس کمی سے 46071.86 پوائنٹس پر کے ایم آئی30 انڈیکس553.13پوائنٹس کی کمی سے78676.95پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 127.50پوائنٹس کی کمی سے 33096.87پوائنٹس ہو گئی ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر367کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا

جن میں سے132کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ217کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں37 ارب50کروڑ20لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت94کھرب80ارب68کروڑ41لاکھ روپے سے گھٹ کر94کھرب43ارب18کروڑ21لاکھ روپے ہو گئی ۔

جمعہ کو صرف19کروڑ73لاکھ 85ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جب کہ اس کے مقابلے میں جمعرات کو 33کروڑ29لاکھ 6ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی تھی اس لحاظ سے گزشتہ روز کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 13کروڑ55لاکھ 21ہزارشیئرزکم رہی۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے سیپ ہائر ٹیکس کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت82 روپے اضافے سے1828 روپے اورکولگیٹ پامولوکے حصص کی قیمت49 روپے اضافے سے2900روپے ہو گئی ۔

نمایاں کمی یونی لیور فوڈزکے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 349روپے کمی سے9401 روپے اورباٹا پاک کے حصص کی قیمت 74.17روپے کمی سے2792.50روپے ہو گئی ۔گزشتہ روزکے الیکٹرک کے حصص کی سرگرمیا3کروڑ61لاکھ58ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی جب کہ اینگرو پولیمر، فوجی فوڈز،فوجی سیمنٹ ،بل گلاس ،صدیق سنز ،دیوان سیمنٹ ، موٹکو فوڈز،فلائنگ سیمنٹ اور شبیر ٹائلز کے حصص کی بھی نمایاں لین دین ہوئی ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں بھی اسٹاک ایکس چینج میں محدود پیمانے پر اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…