اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے بہترین ملک ہے،امریکی سرمایہ کار

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی سرمایہ کار اورمعروف تاجر ڈیوڈ روبنسٹین نے کہاہے کہ وقت حاضر میں سعودی عرب غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک بن گیا ہے ۔ مستقبل قریب میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سرمایہ کاروہاں دکھائی دیں گے۔امریکی ٹی ویو کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈیوڈ نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں جو تبدیلیاں ہوئی ہیں ان کے اثرات واضح ہو رہے ہیں ۔ اب وہاں کی حصص مارکیٹ میں غیر ملکی بھی آرام سے شیئرز خرید سکتے ہیں جبکہ اس سے قبل یہ ممکن نہیں ہوتا تھا۔

میری معلومات کے مطابق ماضی میں کسی غیر ملکی کو یہ حق نہیں تھا کہ وہ سعودی عرب میں کسی نجی کمپنی کے لیڈنگ شیئر ز خرید سکے جو اب ممکن ہو چکا ہے ۔بیرونی سرمایہ کاری کو اوپن کرنے کے بعد اب سعودی عرب میں امریکی ہی نہیں دنیا بھر کے سرمایہ کار آئیں گے اور نئی معاشی تبدیلی رونما ہو گی جس کے مثبت اثرات معاشرے پر پڑیں گے اور ملک کی معیشت مزید مستحکم ہو گی ۔ایک سوال کے جواب میں ڈیوڈ نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں تبدیلی ایک رات میں نہیں آسکتی اس کیلئے کچھ وقت درکار ہوتا ہے ۔ جب ہم نے امریکی قوانین میں تبدیلی کا سوچا تھا تو اس پر عمل درآمد کرنے میں کافی وقت لگا تھا ۔ اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے حالات کا تجزیہ کرنا چاہئے کیونکہ تبدیلی کیلئے وقت انتہائی اہم ہوتا ہے ۔ سعودی عرب بھی دنیا کے دیگر ممالک سے مختلف نہیں وہاں بھی ہونے والی تبدیلی کے مثبت اثرات معاشرے پر مرتب ہونگے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کی حکمت عملی سے مملکت غیر ملکی سرمایہ کارو ںکیلئے انتہائی پرکشش مملکت بن جائے گی جہاں مغربی اور ایشیائی سرمایہ کار بڑی تعداد میں پہنچیں گے ۔ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ بطور سرمایہ کار ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہتی ہے کہ کسی بھی ملک میں سرمایہ کاری کرنے سے قبل وہاں کے قوانین کا جائزہ لیا جائے مناسب ہونے کی صورت میں سرمایہ کاری کی جائے اور میں سمجھتا ہوں کہ مملکت میں ہونے والی حالیہ تبدیلی کے مثبت اثرات جلد وہاں رونما ہو ں گے جو غیر ملکی سرمایہ کارو ںکیلئے باعث کشش ہونگی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…