بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

پاکستان کا بینکنگ نظام آئندہ ڈیڑھ برس تک مستحکم رہے گا، ورلڈ بینک

datetime 1  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرز سروس نے پاکستان کے بینکنگ سسٹم آؤٹ لک (بی تھری) کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وہ آئندہ ڈیڑھ سال تک مستحکم رہیں گے تاہم معاشی ترقی کی شرح کو سیاسی عدم استحکام سے مشروط قرار دیا ہے۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی اور مستحکم فنڈنگ سے آؤٹ لک بہتر رہا تاہم اس دوران کم شرح منافع پر حکومتی بانڈز خریدنا، غیر مؤثر سرمایہ کاری اور ہائی رسک اثاثوں کے باعث بینکوں کو چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے۔

پاکستان میں اقتصادی ترقی کی رفتار بڑھ رہی ہے، ورلڈ بینک رپورٹ :واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز میں عالمی بینک نے پیش گوئی کی تھی کہ مالی سال 18-2017 میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 5.5 فیصد تک بڑھے گی اور سال کی درمیانی مدت تک مضبوط مقامی کھپت، بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور برآمدات کی بحالی سے اس کا اوسطاً 5.9 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں خبر دار کیا گیا تھا کہ مقامی سطح پر مالی تاخیر سمیت انفرا اسٹرکچر منصوبوں سے متعلق واجبات میں اضافہ، آئندہ عام انتخابات میں تاخیر اور محصولات کی کمزور آمدنی، مالی استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ موڈیز انوسیٹرز سروس کے سینئر نائب صدر رکریپروس نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں اور داخلی سطح پر طلب میں اضافے سے پاکستان کی معیشت میں بہتری نظر آئی جس کے باعث اگلے 12 سے 18 ماہ میں مزید بہتری کے امکانات ہیں۔ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق مالی سال 19-2018 کے آخر تک جی ڈی پی گروتھ یا  شرح نمو 5.5 فیصد سے بڑھ کر 5.6 ہو جائے گی۔ انفراسٹرکچر میں فنڈز کی فراہمی اور مقامی سرمایہ کاری دو اہم امور ہیں جس کے باعث گروتھ میں 12 فیصد سے 15 فیصد اضافہ 2018 میں ہوا۔ اقتصادی راہداری: تین منصوبوں پر کام روکے جانے کی تصدیق رپورٹ میں کہا گیا کہ سیاسی بحران اور خراب داخلی سیکیورٹی کے باعث معیشت کو دھچکا لگ سکتا ہے۔

موڈیز کے نائب صدر اور سینئر کریڈٹ آفیسر ولیم فاسٹر کے مطابق مستحکم آؤٹ لک کریڈٹ پروفائل کے مختلف رسک میں توازن کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوطرفہ اور وسیع تر معاونت سے پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں اور اقتصادی اصلاحات میں تیزی آئی ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…