اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس کے ہماری ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک سے بجلی اور گیس کے مسئلے کے حل کیلئے مثبت کوششیں کی ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
چینی سرمایہ کار پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس کے ہماری ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ معاون خصوصی نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک بھر میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے پر اربوں ڈالر خرچ کر رہی ہے جبکہ گوادر بندرگاہ کی تعمیر سمیت ہسپتالوں، ہائی ویز اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ بنیادی ڈھانچے کو مذید بہتر بنایا جاسکے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب اور قطر سمیت تمام خلیجی ممالک سے بہتر تعلقات ہیں اور ہم اپنے ہنرمند کارکنوں کو ان خلیجی ممالک میں بھیجنے کیلئے بھی کوشاں ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ٹیکسوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی امداد سے بچنے کیلئے کیا ہے۔