اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

وہ 7گاڑیاں جنہیں آپ پاکستان میں انتہائی سستی قیمت پر خرید سکتے ہیں

datetime 20  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کا تقریباً ہر شہری چاہتا ہے کہ اس کی اپنی گاڑی ہو تاکہ وہ آرام سے سفر کرسکیں۔ تاہم اس وقت پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، جس کی وجہ سے عام آدمی ان کو خریدنے کے صرف خواب ہی دیکھ سکتا ہے۔لیکن یہاں ہم آپ کو ایسی گاڑیوں کے بارے میں بتائیں گے جن کی قیمتیں صرف 7 لاکھ روپے یا اس سے بھی کم ہیں۔ ان گاڑیوں کو خرید کر اب آپ اپنی دیرینہ خواہش کو پورا کر سکتے ہیں۔سب سے پہلے نمبر پرسوزوکی مہران ہے جس کا شمار پاکستان کی سب سے مقبول گاڑیوں میں ہوتا ہے۔ اس گاڑی کے پارٹس باآسانی دستیاب ہیں  سوزوکی کے نئے ماڈل کی قیمت تو 7 لاکھ سے زیادہ ہے لیکن 2010ء ماڈل کی سوزوکی مہران کی قمیت اس سے کہیں کم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سوزوکی نے اپنی مشہور گاڑی کلٹس کے پرانے ماڈلز کو ختم کرکے رواں سال ہی نیا ماڈل متعارف کروایا ہے جسے صارفین بہت پسند کر رہے ہیں۔ اس ماڈل کو مینول اور آٹومیٹک دونوں میں متعارف کروایا گیا ہے۔ لیکن کلٹس کا پرانا ماڈل ابھی بھی پاکستانی سڑکوں پر رواں دواں ہے ۔پرانے ماڈل کے شوقین سوزوکی کلٹس 7 لاکھ یا اس سے کم قیمت پر خرید سکتے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جب بھی کم قیمت کی فیملی کار ذہن میں آئے تو ایک ہی نام سب سے پہلے ذہن میں دوڑتا ہے وہ ہنڈا سوک سکس جنریشن ہے جسے بہترین ماڈل قرار دیا جاتا ہے۔ آپ اس گاڑی کو خرید کر آپ اپنی پسند سے موڈیفائڈ کروا سکتے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


نسان کلپر ایک منی ایم پی وی گاڑی ہے جسے جاپان سے امپورٹ کیا گیا ہے۔ اس گاڑی کو فیملی کار بھی کہا جاتا ہے۔ یہ گاڑی دیکھنے میں جتنی شاندار نظر آتی ہے، اتنی ہی چلانے میں بھی ہے۔ پٹرول کی کم کھپت کی وجہ سے صارفین اس گاڑی کو بہت پسند کرتے ہیں۔ یہ گاڑی صرف ساڑھے 6 سے 7 لاکھ کی قیمت میں مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہنڈا سٹی فورتھ جنریشن کا شمار کامیاب ماڈلز میں ہوتا ہے۔ اس ماڈل کو پاکستان،بھارت اور انڈونیشیا جیسے ممالک کے شہری بہت پسند کرتے ہیں۔ اس گاڑی کی پسندیدگی کی وجہ اس کا پاورفل انجن اور آرام دہ سیٹیں ہیں جو اسے ایک مکمل فیملی کار بناتی ہے۔یہ کار بھی 7 لاکھ روپے کے قریب مل جاتی ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگرچہ ہنڈائی سینٹرو کا شمار بھی پاکستانی صارفین میں مشہور گاڑیوں میں ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود 2009ء سے اس کا کوئی نیا ماڈل مارکیٹ میں نہیں آیا۔ لیکن اس کے باوجود اس گاڑی کے چاہنے والے پاکستان میں کم نہیں ہوئے۔ اہنڈائی سینٹرو کو عام صرف 7 لاکھ سے کم قیمت پر خرید سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


ڈیٹشو میرا جاپانی گاڑی ہے جو نا صرف آرام دہ ہے بلکہ اس میں پٹرول کی کھپت بھی انتہائی کم ہے۔ اس گاڑی کا 2007ء ماڈل عام صارف کی پہنچ میں ہے۔یہ گاڑی مارکیٹ میں آتے ہی صارفین کی اولین پسند بن چکی ہے۔جو کہ 7 لاکھ میں بآسانی دستیاب ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…