ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے بنکاری حکام نے واضح کیا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے یکم جنوری سے لگائے جانے والے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا اطلاق تارکین وطن کے ترسیلات زر پر نہیں ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا کہ سعودی کمپنیوں اور بزنس کے لئے ٹیکس اکائونٹ نمبرز حاصل کرنے کے لئے صرف تین دن باقی رہ گئے ۔ریاض میں تحویل الرجحی کے سربراہ عبداللہ علی ناصر الفریجی نے میڈیا کو بتایا کہ
سعودی عرب سے باہر بھیجی جانے والی رقوم پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔” انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ “ان کی کمپنی ‘تحویل’ کے ذریعے سے بھارت بھیجی جانے والی رقوم پر 5 فیصد سروس چارجز لئے جاتے ہیں۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا اطلاق ان سروس چارجز پر کیا جائے گا نہ کر اصل رقم پر۔سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے زکوٰۃ اور انکم ٹیکس نے دس لاکھ سعودی ریال سے زیادہ کمانے والی سعودی کمپنیوں کو 20 دسمبر کی ڈیڈ لائن سے قبل ٹیکس کے لئے رجسٹریشن کروانے کا کہا تھا۔