اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خلیجی ملک ابوظہبی سے بحری جہاز میں درجنوں گاڑیاں اور اونٹ گوادر پہنچ گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی سے آنے والا الدنہ کارگو شپ کے ذریعے درجنوں کاریں، پجارو، جیپیں، لوڈر گاڑیاں، ٹریکٹرز، رکشے، اونٹ اور ڈبہ بند سامان عرب شیوخ کے لیے گوادر پہنچایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ خلیجی ممالک سے اکثر عرب شیوخ سیر و تفریح
اور تلور کے شکار کے لیے بلوچستان اور پاکستان کے دوسرے علاقوں میں آتے رہتے ہیں اور اپنے ساتھ ضرورت کی تمام اشیاء لاتے ہیں جو گوادر پورٹ کے فعال ہونے پہلے ہوائی جہازوں کے ذریعے لائی جاتی تھیں مگر اب بحری جہاز کے ذریعے یہ ساری چیزیں لائی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے افزائش نسل کے لیے شہزادوں نے یہاں تلور اور ہرن بھی چھوڑے ہیں۔