ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عریبین ایئرلائنز(السعودیہ ) نے واضح کیا ہے کہ یکم جنوری 2018ءسے داخلی پروازوں اور ان سے متعلقہ خدمات پر 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصول کیا جائیگا البتہ خارجی پروازوں اورخدمات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں ہوگا۔سعودی عریبین ایئرلائنز(السعودیہ ) نے یہ وضاحت ٹویٹر کے اکاﺅنٹ پر
جاری کی گئی۔واضح رہے سعودی عریبین ایئرلائنز سعودی عرب کی سب سے بڑی ائرلائن ہے اور اس سے سفر کرنے والوں کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے ہے ،جن میں ایشیائی ممالک پاکستان، بھارت ، بنگلہ دیش ممالک شامل ہیں ۔ویلیو ایڈڈٹیکس کے نفاذ سے کرایوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔