بیجنگ (آئی این پی) چین نے نومبر میں نئی توانائی گاڑیوں کی زبردست فروخت کی اطلاع دی ہے اور حکومتی ایکودوستی پالیسی میں بتایا گیا ہے کہ توقع ہے کہ ان گاڑیوں کی سالانہ فروخت 8لاکھ سے بڑھ جائے گی ، چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز (سی اے اے ایم ) نے اعلان کیا کہ
چین کی نئی توانائی والی گاڑیوں کی فروخت نومبر میں 80فیصد سالانہ کے اضافے سے بڑھ کر 119000یونٹ ہو گئی ہے، نومبر میں قریباً 122000نئی توانائی والی گاڑیاں تیار کی گئیں جو کہ سی اے اے ایم کے مطابق 7.1فیصد سالانہ زائد ہیں ۔