اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

سوزوکی نے ایک اور سستی ترین گاڑی متعارف کروا دی

datetime 11  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپانی کمپنی سوزوکی نے اپنی گاڑی سیلیریو کا نیا ماڈل بھارت میں فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔ اس گاڑی کا پرانا ورژن پاکستان میں نئی کلٹس کے نام سے متعارف کرایا گیا تھا۔ اسپورٹی سیلیریو ایکس اس ماڈل کی پہلی گاڑی ہے

جس میں آٹو گیئر شفٹ ٹیکنالوجی بھی کمپنی نے متعارف کرائی ہے اور یہ فیچر اس کے تمام ورژن میں موجود ہوگا۔سیلیریو ایکس اسپورٹس ایرو ڈائنامک ڈیزائن کے ساتھ ہے جس کے فرنٹ پر ایکس تھیم پر مبنی گرل دی گئی ہے۔ بھارت میں اس گاڑی کو متعارف کراتے ہوئے کمپنی کا کہنا تھا کہ اس کو پہلے سے زیادہ اسٹائلش اور اسپورٹی ٹچ دیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کو دلوں میں جگہ بنا سکے۔ اسی طرح یہ گاڑی جدید ترین حفاظتی فیچرز سے لیس ہے اور 998 سی سی کی اس گاڑی میں تھری سلینڈر پٹرول انجن دیا گیا ہے جو کہ 67 ہارس پاور کا ہے۔ اس گاڑی میں فائیو اسپیڈ مینوئل موجود ہیں جبکہ آپشنل اے ایم ٹی یونٹ بھی دیا گیا ہے۔یہ نئی سیلیریو وی ایکس آئی اور زی ایکس آئی کے ساتھ آٹھ مختلف ورژن میں دستیاب ہو گی۔ اس کے وی ایکس آئی ماڈل کی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 226 بھارتی روپے (7 لاکھ 48 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوتی ہے جبکہ مختلف ورژن اور فیچرز کے لحاظ سے یہ 5 لاکھ 42 ہزار بھارتی روپے سے زائد (آٹھ لاکھ 88 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) تک میں فروخت کی جائے گی۔ممکنہ طور پر یہ پاکستان میں بھی اگلے سال کلٹس کے نئے ماڈل کے طور پر متعارف کرائی جا سکتی ہے تاہم یہاں آنے کے بعد اس کی قیمت کیا ہو گی اس بارے میں کہنا مشکل ہے۔ پاکستان میں جو ماڈل رواں سال اپریل میں متعارف کرایا گیا تھا اس کی قیمت ساڑھے بارہ لاکھ روپے سے شروع ہوتی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…