ریو ڈی جنیرو (مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل نے مرکزی شرح سود میں ریکارڈ 7 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ برازیل کے سنٹرل بینک نے مرکزی شرح سود میں 0.5 فیصد پوانٹس کمی کرتے ہوئے 7 فیصد مقرر کیا ہے جو کہ
برازیل میں دو سال کی کساد بازاری کے بعد افراط زر کی شرح گرنے کے مستحکم عمل کو ظاہر کر رہا ہے۔اکتوبر 2016 میں برازیل میں افراط زر کی شرح 6.2 پر تھی۔ برازیل کے سنٹرل بینک کی جانب سے دو سال میں دسویں مرتبہ شرح سود کم کی گئی ہے۔