منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تیل دار اجناس کو فروغ دے کر قیمتی زر مبادلہ بچانے کی منصوبہ بندی قابل ستائش ہے‘اقتصادی ماہرین

datetime 8  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ زرمبادلہ بچانے کی حکومت منصوبہ بندی قابل ستائش ہے، تیل دار اجناس کو فروغ دے کر قیمتی زر مبادلہ بچانے کی منصوبہ بندی کی حمایت کرتے ہیں ، جنوبی پنجاب میں کینولا کاشت کرکے یہاں سے غربت اور افلاس کو دور کیا جاسکتا ہے، کسان تیل دار اجناس کی کاشت کو فروغ دے کر بھاری منافع کما سکتے ہیں۔

محکمہ زراعت کا تیل دار اجناس کی کاشت کو فروغ دینے سے کسانوں کو مالی تحفظ بھی حاصل ہوگا۔ تیل دار اجناس کی کاشت کو فروغ دینے کی مہم سے کسان کا شعور غیر معمولی طور پر بلند ہوا ہے ۔اس مہم سے کسان کی سوچ میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور وہ دوسری زرعی اجناس کی نسبت تیل دار اجناس کی کاشت سے زیادہ مالی فائدہ ملنے کے سنہرے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ۔ اقتصادی ماہرین تیل دار اجناس کی کاشت سے جہاں درآمدی بل کم ہو گا وہاں کسان کو کم محنت سے زیادہ منافع ملے گا۔

اس مہم میں کسانوں نے گہری دلچسپی لی ہے اور انہوں نے تیل دار اجناس کی کاشت کرنے کے فوائد کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرنا شروع کر دیا ہے ۔ کسانوں میں بیداری کی نئی لہر زرعی شعبہ کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی ۔محکمہ زراعت نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبے شروع کر رکھے ہیں اور ان منصوبوں کے فوائد کے بارے اب کسان ماضی کی نسبت زیادہ آگاہ ہے ۔ کسان سمجھتا ہے کہ محکمہ زراعت اس

کے مفادات کا محافظ ہے اور اسے مالی طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرتا ہے ۔کینولا، سورج مکھی وغیرہ جیسی تیل دار اجناس کی کاشت میں ممکنہ اضافے سے ملک کے خوردنی تیل کی درآمد پر خرچ ہونے والے اخراجات میں کمی ہو گی ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…