نیروبی(آئی این پی) چین کے تیار کردہ بائی سائیکل نے افریکی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرلی ہے،یہ بائی سائیکل شہروں میں تھوڑے فاصلے کے لیے بہت مفید ہے، کیونکہ اس سے ر ش میں کمی ہوتی ہے، اور اسے پارک کرنا بھی زیادہ آسان ہے،کیونکہ دس بائی سائیکل ایک کار کی جگہ پر پارک ہوسکتے ہیں،یہ بائی سائیکل موبائیک ٹیکنالوجی لمٹیڈ نے تیار کی ہے، کمپنی کے مطابق آئندہ سال تک یہ سائیکل نیروبی اور افریقہ کے دیگر ممالک میں
چلنے لگیں گے،اس سلسلے میں نیروبی کے شہری حکام سے معاہدے پر دستخط کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ان سائیکلوں کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کا رش کم ہوگا۔جبکہ فضائی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔ہم مقامی حکام سے مل کر 12ملکوں کے دو سو شہروںمیں سائیکلوں کا کاروبا ر شروع کرنا چاہتے ہیں، ہمارے پاس80لاکھ سائیکل ہیں،جبکہ یہ سائیکل قبل ازیں چین ،امریکہ ،جرمنی،اٹلی ،سنگاپور اور دیگر ممالک میں بھی استعمال ہورہے ہیں۔