جمعہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2025 

سرمایہ کاروں کے لیے خوشخبری ،دھرنے کے ختم ہوتے ہیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی 

datetime 1  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کاتسلسل جاری کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کواتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور ایس ای 100انڈیکس337پوائنٹس اضافے سے 40000کی نفسیاتی حدعبورکرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں38ارب93کروڑروپے سے زائدکااضافہ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت57.31فیصدزائد جبکہ53.54فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جمعرات کو کاروبار کا

آغاز ملے جلے رجحان سے ہواتاہم بعدازاں مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی سیکٹرمیں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس کی 40000کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس337.47پوائنٹس اضافے سے40010.36پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طورپر353کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے189کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،143کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں38ارب93کروڑ3لاکھ96ہزار935روپے کااضافہ ریکارڈ کیا، جس کے باعث سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 83کھرب75ارب3لاکھ26ہزار245روپے ہوگئی۔مجموعی طور پر 18کروڑ7ہزار80ہزار60شیئرزکاکاروبار ہواجو بدھ کے مقابلے میں 6کروڑ58لاکھ66ہزار480شیئرززائدہے۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے باٹاپاک کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت84.50روپے اضافے سے2450.00روپے اورخیبرٹوبیکو کے حصص کی قیمت64.10روپے اضافے سے1499.00روپے پر بندہوئی۔ نمایاں کمی صنوفی ایونٹس کے حصص میں ریکارڈ کی گئی،

جس کے حصص کی قیمت49.95روپے کمی سے1441.05روپے اوراٹلس بیٹری کے حصص کی قیمت28.42روپے کمی سے540.06روپے پر بندہوئی۔جمعرات کو ٹی آر جی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں2 کروڑ33لاکھ40ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کی شیئرزکی قیمت1.06روپے اضافے سے38.77روپے جبکہ اینگروکارپوریشن کی سرگرمیاں2کروڑ27لاکھ61ہزار100شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپر رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت67پیسے کمی سے262.32روپے پر بندہوئی۔جمعرات کو کے ایس ای 30انڈیکس122.23پوائنٹس اضافے سے20108.91پوائنٹس،کے ایم آئی 30انڈیکس277.09پوائنٹس اضافے سے68096.01پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس173.37پوائنٹس اضافے سے29112.94پوائنٹس پر بندہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…